پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا، ملتان اور اسلام آباد کے شائقین کو بڑا دھچکا
اسلام آباد (دنیا اردو) – پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن 2021 کے میچز کا شیڈول جاری کر دیا جسکے بعد اسلام آباد یونائٹیڈ اور ملتان سلطان کے مداحوں کو بڑا دھچکا لگا.
اس شیڈول کے مطابق پورے ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ ملتان یا راولپنڈی میں نہیں کھیلا جائے گا. جبکہ پچھلے سال کھیلے گئے میچز میں ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے ہوم میچز ملتان سٹیڈیم اور راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے تھے.
اس شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 20 فروری 2020 سے ہوگا اور افتتاحی میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا. جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 22 مارچ بروز سوموار لاہور کے قذافی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا.
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے تمام میچز ایک بار پھر سے پاکستان میںہی کھیلے جائیں گے اور زیادہ تر میچز رات کے وقت ہونگے. ٹورنامنٹ کے ابتدائی 20 میچز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جبکہ باقی کے 14میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میںکھیلے جائیں گے.