ہمیشہ سے یہی سوچ تھی کہ موقع ملنے پر خود کو ثابت کردوں گا ، اوپننگ بلے باز
[ad#midle]
دبئی (دنیا اردو) آسٹر یلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میں سنچری بنانے والے بلے باز نے کہا کہ انہیں ٹارگٹ کے قریب پہنچ کر میچ ہار نے کا بہت افسوس ہے میچ کے بعد رمیزراجہ اور وقار یونس سے گفتگو کرتے ہوئے عابد علی کاکہنا تھا کہ وہ اولین میچ میں سنچری پر اللہ تعالی کاجتنابھی شکرادا کریں وہ کم ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ یہی سوچ رکھی کہ موقع ملنے پر اپنی اہلیت ثابت کردیں گے .
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جب موقع نہیں مل رہا تھا تو تھوڑی بہت بددلی بھی ہوئی مگر اپنی محنت کو جاری رکھا کیونکہ اس بات کاپورا بھروسہ تھا کہ قومی ٹیم میں منتخب کرلیا جاوں گا . انہوں نے کیریئر کی کامیابیو ں اور حوصلہ افزائی کے لئے خاندان کے افراد اور والد کے علاوہ اہلیہ اور بیٹی کو کریڈٹ دیتے ہوئے واضع کیا کہ وہ بیٹنگ کے دوران تھکاوٹ کا شکار نہیں ہوئے
[ad#bottom]