ملائیشیا کے وزیر اعظم تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

Dr Mahathir Mohamad

ملائیشیا کے وزیراعظم (پی ایم) ڈاکٹر مہاتیر محمد تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے-

[ad#midle]

اسلام آباد: (دنیا اردو) ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کا وزیر اعظم عمران خان، کابینہ کے ارکان اور دیگر حکام نے نور ایئر بیس پر خیر مقدم کیا. وہ وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں. ملائیشیا کے وزیراعظم کے ساتھ اعلی سطحی وفد سمیت کئی اہم کاروباری افراد بھی شامل ہیں.
روایتی لباس میں ملبوس،دوبچوں نے انہیں گلدستے پیش کیے مہاتیر محمد کو 21 توپوں کی اسلامی بھی دی گئی.اپنے قیام کے دوران، 23 مارچ کو یوم پاکستان کے دن ہونےوالی پریڈ کی تقریب میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہمان خصوصی ہوں گے.
ملائیشین وزیراعظم مہاتیر،پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران کی ملاقاتیں ہوں گی وزیراعظم کی وفد کی سطح پر بھی ملاقاتیں ہوں گی
شیڈول کے مطابق دونوں وزرائے اعظم کی صنعتوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کی گول میز کانفرس سے خطاب کریں گے ملائیشین صنعتکار وں کی پاکستان کی آٹوموبائل اور ٹیلی مواصلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ہے
وزیر اعظم مہاتیر کے دورےسے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اوردوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہو ں گے

[ad#bottom]