آئی سی سی کا بڑا اعلان ، ورلڈ کپ میں پاکستان اور ہندوستان کامیچ ضرور ہوگا

pak Bharat

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ایک بڑا اعلان کر دیا ہے پاکستان اور ہندوستان کی ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کے میچ ضرور ہوں گے

[ad#midle]

دبئی: (دنیا اردو) آپ کو یاد ہوگا کہ بھارت نےپلو امہ حملے کے بعد آئی سی سی کو ایک خط لکھ تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ میچ نہیں کھیلے گے اور دوسرے ملکوں سے بھی اپیل کی تھی کہ پاکستان کا بائیکا ٹ کریں. انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیو رچرڈسن نے اب جو بیان دیا ہے اس میں کہاکہ 2019 ورلڈ کپ میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میچ میں کوئی خطرہ نہیں ہے
ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ پاکستان اور بھارت آئی سی سی کے ساتھ کھیلنے کے لئے پابند ہیں . پاک بھارت جو میچ 16 جون کو مانچسٹر میں ہونا ہے وہ اپنے طے شدہ وقت پر ہوگا. پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کے لئے انڈین کرکٹ بورڈ نے جو خط آئی سی سی کو لکھے ان کے بارے میں ڈیو رچرڈسن نے کہا تمام ٹیموں کے ساتھ ایک سمجھوتہ پر دستخط لئیے جاتے ہیں .اس وجہ سے ورلڈکپ کا ہر میچ کھیلنا ضرور ی ہوتا ہے اگر ایک ٹیم میچ کھیلنے سے منع کرتی ہے تو اس میچ کے سارے پوائنٹ دوسری ٹیم کو مل جاتے ہیں

[ad#bottom]