وزیراعظم عمران خان ٹویٹ: عمران خان نے اعلان کیا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا اگلا ایڈیشن مکمل طور پر پاکستان میں ہوگا.
[ad#midle]
اسلام آباد: (دنیا اردو)وزیر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، تمام منتظمین اور سیکورٹی فورسز کو مبارکباد دی ہے پاکستان میں پی ایس ایل کےکامیاب انعقاد پر،عمران خان نے پی ایس ایل فور جیتنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھی مبارکباد دی . خاص طور پر ان کی ٹیم کے مینجر ویوین رچرڈ کو بھی مبارکباد دی. اور کہا آئندہ پاکستان سپرلیگ مکمل طور پر پاکستان میں ہوگی.
Congratulations to PCB, all the organisers & security forces for holding a successful PSL extravaganza in Pakistan. Congratulations to Quetta Gladiators & their manager & my friend Viv Richards on their win. InshaAllah, the next PSL will be held entirely in Pakistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2019
آپ کو یاد ہوگا کہ پی ایس ایل فور زیادہ تر متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا تھا لیکن آخری آٹھ میچ کراچی میں کھیلے گئے تھے.
سابقہ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر شین واٹسن اور موجودہ نیوزی لینڈ کے اوپنرکولن منرو سمیت 43 غیر ملکی کھلاڑیوں نے کراچی میں پی ایس ایل میں شرکت کی.
[ad#bottom]