پی ایس ایل 4: کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے لاہور قلندرز کو تین وکٹ سے شکست دی

Quetta Gladiators

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو تین وکٹ سے شکست دے دی.

[ad#midle]

شارجہ: (دنیا اردو)لاہور قلندرز نے 144 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دیا کپتان سرفراز احمد نے لاہور قلندرز کے خلاف آخری گیند پر چھ لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی سرفراز احمد نے شاندارنصف سینچری اسکور کیا 7 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوورمیں لاہور قلندرز کو شکست دی. اس سے پہلے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا . کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار بو لنگ کی بدولت لاہور قلندرز کو شروع ہی سے نقصان اٹھانا پڑا.
فخر زمان نے صرف 3 رنز بنائے، سلمان بٹ 5 رنز، سہیل اختر 26 رنز، اینڈرسن 19، ڈیوڈ وائس 20 اور گوہر علی نے 5 رنز بنائے.اے بی ڈی ویلیئرز نے 45 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے.کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار بو لنگ کی،غلام مدثرنے 3 وکٹیں حاصل کیں، سہیل تنویر 2 وکٹیں اور جبکہ انوار علی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.

[ad#bottom]