بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی شادی اٹلی کے شہر میلان میں 9 سے 12 دسمبر کو ہو گی.
[ad#midle]
بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا اور ویرات کوہلی کی شادی دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہو رہی ہے جسکی حتمی تاریخ 11،10،9 اور 12 دسمبر ہوں گیں. آج ویرات کوہلی اٹلی روانہ ہو جائیں گے کیونکہ شادی اٹلی کے شہر میلان میں ہو گی.
[ad#infeed]
سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے ویرات نے پہلے ہی آرام لے رکھا ہے جبکہ انوشکا شرما نے بھی اپنی فلمی مصروفیات ابھی ترک کر دی ہیں. راجکمار شرما جو کہ کوہلی کے بچپن کے کوچ ہیں نےبھی آج انڈر 23 کے میچ میں شرکت سے معذرت کر رکھی ہے. جو کہ شادی میں شرکت تصور کی جا رہی ہے.
مشہور فیشن ڈیزائنر سباسچی مکھرجی عروسی لباس بنائیں گیں. کوہلی کے دوستوں نے اٹلی میں جگہ منتخب کر رکھی ہے. اور اس تقریب میں کسی کرکٹر کو مدعو نہیں کیا گیا. جبکہ 21 دسمبر کو دونوں واپس بھارت آئیں گے.
[ad#bottom]