انسانوں کے بعد اب جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنیں گے

Cow

پاکستان میں اب انسانوں کی طرز کا جانوروں کا بھی شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ.

[ad#midle]

پاکستان میں آئے روز عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں. اب کی بار حکومت نے ایک منفرد کام کرنے کا سوچا ہے کہ جانوروں کا بھی شناختی کارڈ بنایا جائے گا. انکا باقائدہ پاسپورٹ بنے گا اور ویزا بھی لگے گا. نادرا کی طرز کا جانوروں کیلئے بھی ادارہ بنایا جائے گا.
یہ کام سندھ حکومت کے محکمہ لائیو سٹاک نے قابل غور لایا ہے. جانوروں کی ڈیٹابیس بنائی جائے گی. جانوروں کی نقل و حرکت اور پیدائش وغیرہ کو لائیو سٹاک اتھارٹی کو آگاہ کرنا ضروری ہو گا. آن لائن ڈیٹا رکھا جائے گا کہ کتنے جانور مر گئے یا پیدا ہوئے.

[ad#bottom]