انڈیا میں 85 سالہ بھکارن نے مندر کو ڈھائی لاکھ روپے کا عطیہ دے دیا

Beggar

بھارت میں 85 سالہ بزرگ بھکارن نے ڈھائی لاکھ روپے یہ کہ کر مندر کو دے دیے کہ مجھ سے زیادہ اسکو ضرورت ہے.

[ad#midle]

میسور: (دنیا اردو) انڈیا کی ریاست میسور کی 85 سالہ بزرگ بھکاری خاتون جسکا نام سیتا لکشمی بتایا جاتا ہے نے وونٹی کوپال کے مندر پراسنا انجانیا سوامی جو اس وقت تعمیر کے مراحل میں ہے کو ڈھائی لاکھ کا عطیہ دے دیاہے.
بزرگ خاتوب کا کہنا تھا کہ اس مندر کے منتظمین نے میرا بہت خیال رکھا ہے اور زندگی کے اس حصے میں میرے لیے خدا ہی کافی ہے اور اس پیسے کی مندر کو مجھ سے زیادہ ضرورت ہے. اس نے اس لیے یہ رقم عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا کہ یہ پیسہ چوری بھی ہو سکتا ہے.
سیتا لکشمی جو کہ بھائی کے پاس رہتی تھی لیکن بڑھاپے کی وجہ سے وہ گھر میں بوجھ بننے کی بجائے مندر کے باہر بیٹھ کر بھیک مانگنے لگ گئی. مذہبی تہوار کے موقع پر اسنے اپنا ڈھائی لاکھ روپے جمع کیا ہوا مندر کو دے دی.

[ad#bottom]