عماد وسیم نے کہا کہ کپتان سب سے زیادہ مجھ پر غصہ کرتے ہیں اور غصے کا مقصد صرف اور صرف اچھی پرفامنس دینا ہے.
[ad#midle]
لاہور: (دنیا اردو) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کپتان سرفراز احمد میچ کے دوران کافی غصہ کرتے ہیں لیکن انکے اس غصے کا بُرا کوئی نہیں مناتا. عماد وسیم نے کہا کہ کپتان سب سے زیادہ غصہ مجھ پر کرتے ہیں. لیکن مجھے برا نہیں لگتا کیونکہ دس بارہ سال سے اس کے ساتھ کھیل رہا ہوں. عماد وسیم نے کہا کہ جب آپ ملک کی نمائدگی کر رہے ہوتے ہو تو غلطی کرنے پر ڈانٹ حق ہوتا ہے. اور سرفراز کے غصے کا کوئی برا نہیں مناتا کیونکہ وہ اپنی ذات کی بجائے ملک کا سوچ رہے ہوتے ہیں.
[ad#bottom]