آج آئی سی سی نے اعلان کر دیا ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے شیڈیول کا جسکا ہم سب کو بہت بے صبری سے انتظار تھا۔
سب سے پہلے تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا کوالیفائی راونڈ شرو ع ہوگا جسکا آغاز 17 اکتوبر سے ہوگا اور اسکا اختتام 22 اکتوبر کو ہوگا جبکہ دوسرا راونڈ سُپر 12 کا ہوگا جسکا آغاز 23 اکتوبر سے ہوگا۔
کوالیفائی راونڈ میں دو گروپس بنائے گئے ہیں جس میں گروپ اے میں سری لنکا، آئیرلینڈ، ندر لینڈ، اور نیمیبیا کی ٹیمز ہونگی جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سکاٹ لینڈ، عمان اور پاپوا نیو گینی کی ٹیمز کوائلیفائی کرنے کے لیے آپس میں ٹکرائیں گی۔
گروپ اے اور گروپ بی میں ٹاپ 2 ٹیمز نیکسٹ راونڈ کے لیے کوالیفائی کر لییں گی۔
جبکہ سُپر 12 راونڈ کے گروپ 1 میں روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا موجود ہونگے جبکہ اسکے ساتھ ساتھ ساوتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمز بھی موجود ہونگی۔ کوالیفائنگ راونڈ کی ٹیم اے ون اور ٹیم بی 2 بھی اسی گروپ کا حصہ ہونگی۔
جبکہ سپر 12 گروپ 2 میں روایتی حریف انڈیا اور پاکستان موجود ہونگے اور اسکے ساتھ نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمز بھی اسی گروپ کا حصہ ہونگی۔اسکے ساتھ ساتھ کوالیفائنگ راونڈ سے ٹیم اے 2 اور بی 1 بھی اسی گروپ کا حصہ ہونگی۔
دوستو گروپ 1 کا پہلا میچ 23 اکتوبر کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا جہاں آسٹریلیا اور ساوتھ افریقہ کی ٹیمز آپس میں ٹکرائیں گی۔ جبکہ روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ 30 اکتوبر کو ابو ظہبی میں ہوگا۔
گروپ 2 کی بات کریں تو اسکا پہلا میچ بہت ہی ہائی وولٹیج میچ ہوگا جسکا انتظار نہ صرف ہم لوگ کریں گے بلکہ پوری دنیا سے کرکٹ دیکھنے والے لوگوں کو اس میچ کا بے صبری سے انتظار ہوگا۔ جی ناظرین یہ میچ دنیائے کرکٹ کے دو روائیتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بھارت اور پاکستان 24 اکتوبر کو ابو ظہبی میں آمنے سامنے ہونگے ۔
ناظرین کشمیر پریمئیر لیگ کے شروع ہونے پر یہ افواہیں بھی گردش کرتی رہی ہیں کہ کے پی ایل ہونے کی صورت میں بھارت ورلڈ کپ میں احتجاج کے طور پر پاکستان سے میچ نہیں کھیلے گا ۔ لیکن ہمارے خیال کے مطابق یہ محض ایک افواہ ہے، بھارت ایسی بے وقوفی کبھی نہیں کرے گا، اور کرنی بھی نہیں چاہیے کیونکہ دونوں ممالک کے لوگوں کو اس میچ کا بے صبری سے انتظار رہے گا۔
ورلڈ کپ 2019 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہونگی۔
ناظرین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا فائنل میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کیا گیا مکمل شیڈیول آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 گروپس
گروپ 1 میچ شیڈیول
گروپ 2 میچ شیڈیول
سیمی فائنل اور فائنل
In English: T20 World Cup Live Streaming