پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور مڈل آرڈر بیٹسمین انضمام الحق نے جمعرات کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا.
[ad#midle]
لاہور: (دنیا اردو) جمعرات کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضام الحق نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد عامر کو ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے.
پاکستان ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہیں، فخر زمان، امام الحق، عابد علی، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، سرفراز احمد، شاداب خان ،عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور جنید خان ،
عالمی کپ کے لئے منتخب چار دیگر کھلاڑی ہیں: عابد علی، امام الحق، 19 سالہ محمد حسنین اور شاہین آفریدی. امام اور شاہین بالترتیب، آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2014 اور 2018 میں نمایاں تھے اس وجہ سے ان کوشامل کیا ہے.
ورلڈ کپ2019 اسکواڈ میں تین اوپنرز ،چار مڈل آرڈر بلے باز ،سرفراز احمد وکٹ کیپر / بیٹسمین دو اسپنروں اور پانچ فاسٹ بولرز شامل ہیں
جمعرات کی صبح نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ کلیئرہونے کے بعد عابد علی اور محمد حسنین کو منتخب کیا گیا ہے.
[ad#bottom]