آسٹریلیا کی جانب سےوائٹ واش کے بعد پاکستانی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

pakistani team

متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے) سیریز میں آسٹریلیا کی جانب سے وائٹ واش ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی منگل کو لاہور پہنچ گئے.

[ad#midle]

لاہور: (دنیا اردو) محمد عامر، عمر اکمل، امام الحق، عابد علی، ٹیم ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور دیگر ٹیم آفیشل رات کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچے اور میڈیا سے بات کئے بغیر چلے گئے.پانچ میچوں کی دن ڈے سیریز میں گرین شرٹس کو کینگروز نے کلین سویپ کردیا. نوجوان ٹیم سرفراز احمد کی غیرموجودگی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی، جو سیریز کے لئے آرام کر رہے تھے.شعیب ملک کو کپتان کی حیثیت سے مقرر کیا گیا تھا لیکن وہ ریب چوٹ کے باعث آخری دو میچ نہیں کھیل سکے- گزشتہ دو ون ڈے میں عماد وسیم نے گرین شرٹس کی قیادت کی.

[ad#bottom]