آسٹریلیا نے دبئی میں پانچویں اور فائنل ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کو328 رنز کا ہدف دیا. قومی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں مقرر 50 اوورز میں 307 رنز کئے ان کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے پاکستان کو پانچویں ون ڈے میں 20 اسکور سے شکست
[ad#midle]
دبئی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا ٹیم ورلڈ کپ سے پہلے ہی سنجیدگی سے کھیل رہی ہےپاکستان کو ون ڈے سیریز میں شکست دینے سےپہلے آسٹر یلیا نے بھارت کو بھی ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار کیا تھا .
چوتھے میچ میں، عابد علی نے آسٹریلیا کے خلاف سنچری کرکے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا لیکن، محمد رضوان اور عابد کی سنچری کے باوجود، پاکستان نے چھ رنز سے میچ کھو دیا.سیریزکے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا.آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اچھا کھیل پیش کیا. اوپنرز کپتان فنچ اور عثمان خواجہ نے بہت اچھی بلے بازی کی ،فنچ نے 53 اسکور کیا.اور عثمان خواجہ نے 98 رنز کئے ان کے علاوہ مارش اور گلین میکسویل نے بھی بہت اچھی بلے باز ی کی ، مارش نے 61رنز کئے اور گلین میکسویل بہت سپید سے کھیلے اور صرف 33 گیندوں پر 77 رنز کئے
[ad#infeed]