سانحہ کرائسٹ چرچ : نیوزی لینڈ میں سفید فام عیسائی دہشت گردوں نے نماز جمعہ کے وقت فائزنگ کرکے 50 مسلمانوں کو شہید کردیا اس واقعہ پر ہالی وڈ کے اداکاروں نے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں
[ad#midle]
نیویارک: (دنیا اردو) امریکی گلوکارہ ہیلسے نے کہا کہ میں یہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ کوئی انسان عبادت والی جگہ پر بھی ایسا کرسکتا ہے یہ خوفناک ہے میں پوری دنیاکے مسلمانوں سے معافی مانگتی ہو مشہور امریکی ماڈل کیلی جیز نے کہا کہ اس واقعہ نے میرا دل توڑ دیا ہے اداکار جون لیجنڈ نے کہا کہ سفید فاموں کی برتری کی دہشت گردانہ تحریک خطرناک ہےلیجنڈ اداکار آرنلڈ شواز نیگر نے بھی کہا کہ میں اور میرے اہل خانہ نیوزی لینڈ کی عوام کے ساتھ ہیں ، یہ ایک بد ترین کاروائی تھی جس سے مسلمانوں کو بہت نقصان ہوا
[ad#bottom]