چیف جسٹس آصف سعید کھو سہ کے جھوٹے گواہوں کی سزا کے متعلق بیان کا وزیراعظم عمران خان نے خیرمقدم کیا ہے
[ad#midle]
اسلام آباد: (دنیا اردو) وزیراعظم عمران خان نے ایک سماجی ویب سائٹ پر اپنا ایک پیغام چھوڑ ا ہے جس میں انہوں نے چیف جسٹس کی جھوٹی گواہی کے خلاف مہم کا خیر مقدم کیا ہے اور کہاہے کہ “سچائی کاجو سفرہے ” دراصل نئے پاکستان کی طرف سفر “ہے ، جن کا اخلاقی اقدار اچھا ہوتا وہی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں . تہذیبِ اسلامی جس میں صداقت کو مرکزی حیثیت حاصل تھی، کی بنیادیں ریاست مدینہ میں اٹھائی گئیں.
آپ کو یاد ہو گا کچھ دن پہلے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کیس کی سماعت کے وقت کہا تھا کہ آج سے سچ کے سفر کا آغاز ہے سب گواہوں کومعلوم ہو کہ اگر معمولی سابھی جھوٹ ہے توگواہ کا مکمل بیان مسترد کردیا جائے گااسلام میں بھی یہ ہی ہے کہ اگر معمولی سا بھی جھوٹ ہو تو مکمل بیان مسترد کردیا جائے . یہ یاد رکھیں کہ آج ہم نےجھوٹی گواہی کا خاتمہ کردیا ہے .
[ad#bottom]