1 لاکھ گاڑیاں اوپن ٹرانسفر لیٹر پر چل رہی ہیں

open letter

ڈی جی ایکسائز: حکو مت کو بائیو میٹر ک ٹرانسفر کی تجویز دی ہے

[ad#midle]

لاہور :(دنیااردو) شہر میں اوپن ٹرانسفر لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہونے کا انکشاف ہوا ہے حا لانکہ محکمہ خزانہ سانحہ ساہیوال کے بعد اوپن لیٹر پر گاڑی کے استعمال پر پابندی لگاچکاہے . محکمہ ایکسائز نے کہا ہے اوپن لیٹر کی کوئی اہمیت نہیں ہے
اس کے ذریعے گاڑی چلانا غیرقانونی ہے .ایک ذرائع کے مطابق شہری ،شوروم مالکان رجسٹریشن سے بچنے کے لئے ایجنٹ مافیا سے مل کر اوپن لیٹر پر گاڑیاں سٹرکوں پر لے آتے ہیں جس سے تخریب کاری میں گاڑی کے استعمال کا خطرہ بڑھ جاتا ہے . ڈی جی ایکسائز پنجاب اکرم اشرف گوندل نے حکومت پنجاب کو تجویز دی ہے کہ گاڑی کے ٹرانسفر کو بائیومیٹرک سسٹم میں تبدیلی کیاجائے جس کے تحت خریدار، فروخت کنندہ دونوں کو پیش ہونا پڑے گا.

[ad#bottom]