نیشنل میوزیم آف انڈین سنیما : ممبئی میں بھارت نے پہلا فلمی عجائب گھر بنالیا ، جس کی 5منزلیں ہیں ، عوام کے لئے کھول دیا
[ad#midle]
ممبئی : (دنیا شوبز اردو) ممبئی میں تیار ہوا بھارت کا پہلا فلمی عجائب گھر جس میں بھارت کی خاموش بلیک اینڈ وائٹ فلموں اور بالی ووڈ کی موسیقی اور رقص سے بھر پور سپرہٹ فلموں کو دیکھاجاسکے گا اس کو جنوبی ممبئی میں 14 ارب روپے سے تعمیر کیاگیا ہے اس کی 5 منزلیں ہیں اس کی عمارت جدید طرز کی ہے اس کی بیرونی سطح شیشے سے تیار کی گئی ہے اس پر بھارت حکومت نے خرچ کیاہے اس کو نیشنل میوزیم آف انڈین سینما کا نام دیا گیا ہے اس کے اند ر پرانی ریکارڈنگز ، فلم بنانے والا سامان اور ٹچ سکرینز رکھے گئے ہیں جو لوگ فلموں کو پسند کرتے ہیں وہ اس عجائب گھر میں بھارت کی پہلی فلم “راجہ ہریش چندرا” جو کہ 1913 میں بنائی گئی تھی اس کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں –
[ad#bottom]