بلوچستان کے علاقے بیلہ میں کوچ اور ٹرک میں تصادم ،27 افراد زندہ جل گئے
[ad#midle]
حب:(دنیا اردو) کراچی کے سول ہسپتال میں ایک اور زخمی چل بسا اورجل کر مرنے والے افراد کی تعداد 27 ہو گئی -بیلہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کراچی اور بلوچستان کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں – حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں سہراب گوٹھ میں ایدھی سرد خانے میں رکھی گئی ہیں ان کا ڈی این اے ٹیسٹ آج ہو گا اس کے بعد ان میتوں کو ورثا کو دیا جائے گا کراچی سول ہسپتال میں آنےوالے زخمی کے ایک رشتہ دار نے کہا کہ یہ حادثہ کوچ کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا
ٹائر پھٹنے کی وجہ سے کوچ ٹرک سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے آگ الگ گئی اور مسافر زند ہ جل گئے – یہ خوفناک حادثہ بلوچستان کے علاقے بیلہ کراس پر ہوا – مسافر کو چ کراچی سے پنجگوں جارہی تھی اس کوچ کا ٹائر پھٹ نے کی وجہ سے یہ بے قابو ہو کرکھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی – جس کی وجہ دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اورمسافر جل گئے- ایس پی لسبیلہ آغا رمضان کے مطابق مسافر کو چ میں غیر قانونی ایرانی آئل کے ڈرم لوڈ تھے جس کی وجہ سے گاڑیوں میں آگ لگ گئی- وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے انتظامیہ سے تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کی ہے
[ad#bottom]