سندھی اداکار گلاب چانڈیو کا انتقال ہو گیا

Gulab Chandio

سندھی اور اردو ٹی وی ڈرامہ اداکار گلاب چانڈیو جمعہ کو کراچی میں انتقال کر گئے

[ad#midle]

کراچی :(دنیا اردو) گلاب چانڈیو نے طویل بیماری کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے . وہ دل کی بیماری اور ذیابیطس کے شکار تھے.
گلاب چانڈیو کو اپنے آبائی گاؤں نواب شاہ میں ہفتہ کو دفن کیا جائے گا.گلاب چانڈیو 80 کی داہی میں ٹی وی اداکار کے طور پر سامنے آیا اور سندھی ڈراموں سے اپنے کیریئر شروع کیا
گلاب پاکستان ٹی وی ڈرامہ صنعت کے معروف سندھی اداکار تھے جو ڈائیلاگوں کی بہترین ترسیل کے لئے تسلیم کیے جاتے تھے-گلاب چانڈیو حقیقی طور پر بہت ہی نرم، سادہ اور عظیم انسان تھے جو اس کے اسکرین کردار پر مکمل طور پر مخالف ہے.گلاب چانڈیو نے اپنی صلاحیت اور اداکاری کی مہارتوں کو اپنے ڈراموں میں نوری جام تماچی، غلام گردشی ، زہرباد، چاند گرہن، ماروی، سساگر کا موتی،بیوفائیاں اور بہت سی دیگر ڈراموں میں دکھایا ہے.

[ad#bottom]