اسرائیل کا دارلحکومت مقبوضہ بیت المقدس تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان ٹرمپ نے کر دیا.
[ad#midle]
واشنگٹن: (دنیا اردو) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلتے ہوئے اسرائیل کا دارلحکومت مقبوضہ بیت المقدس تسلیم کرنے کا با ضابطہ اعلان کر دیا ہے. اس اعلان سے مشرقی وسطی میں نئے تنازعات پیدا ہوں گے. ٹرمپ نے امریکی صدارتی ہاؤس وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک اتحادی کو تسلیم کرنا ہمارا فرض تھا اس کے علاوہ یہ کچھ نہیں ہے. ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین میں امن کیلئے یہی بہتر ہے اور اس اعلان سے امریکہ کے مفادات میں اضافہ ہو گا. امریکی صدر کا کہنا تھا امریکہ اس حالت میں دونوں ملکوں کے درمیان مسئلہ کے حل کیلئے کوشش کرے گا اگر دونوں ملک اس کو تسلیم کر لیں. خطاب کے بعد ٹرمپ نے یروشلم میں امریکی سفاتخانے کو منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جس پر عمل درآمد چھ ماہ بعد ہو گا. اس اعلان کے بعد امریکہ سب سے پہلا ملک ہے جسنے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا ہے.امریکی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو اس جانب رخ کرنے سے ابھی روک دیا ہے.
[ad#bottom]