ڈومیسٹک کرکٹ میںشاندار پرفارمنس: سلمان بٹ اور محمد آصف کی قومی ٹیم میںشمولیت کے امکانات بڑھ گئے
[ad#midle]
کراچی (دنیا اردو) میچ فکسنگ تنازعات میںسزا پانے والے محمد آصف اور سلمان بٹ کی قومی ٹیم میںشمولیت کے امکانات روشن ہونے لگے. تفصیلات کے مطابق اپنی سزا پوری کرنے کے بعد دونوںپلیرز ڈومیسٹک کرکٹ میں لگا تار اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں جسکے باعث دونوں پلیئرز کو قومی ٹیم میں واپس لانے کے لیے پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی نے سوچ بچار شروع کر دی ہے.
[ad#infeed]
ایک روزہ میچز میںسیلیکشن کمیٹی ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن دکھائی دیتی ہے جبکہ طویل فارمیٹ میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر سیلکشن کمیٹی کو سخت تحفظات ہیں. مصباح الحق اور یونس خان کی قومی ٹیم سے رخصت کے بعد ٹیم طویل فارمیٹ کے کھیل میںمسلسل ناکامیوں کا سامنا کر رہی ہے جسکے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ قائداعظم ٹرافی میںاچھی پرفارمنس دکھانے والے پلئیرز کو قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کا موقع دیا جائے تاکہ ایک روزہ میچز کی طرح پانچ روزہ میچز میں بھی ٹیم اچھی پرفارمنس کے ذریعے اپنی رینکنگ بہتر بنا سکے. اس سلسلے میں سلمان بٹ اور محمد آصف کا نام سرفہرست ہے جو ایک طویل عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل اچھی پرفارمنس کے ذریعے سلیکشن کمیٹی کی نگاہوں میں اپنا مقام بنا چکے ہیں.
دوسری طرف انجری سے نجات پانے والے اوپنر اور سابق کپتان اظہر علی بھی قومی ٹیم میںوا پسی کے لیے پر تول رہے ہیں. انکا کہنا ہے کہ انجری کا حتمی فیصلہ ڈاکٹرز کی ٹیم ہی کرے گی مگر وہ جلد سے جلد قومی ٹیم میں واپس آکر وطن عزیز کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں.
[ad#infeed]
باوثوق ذرائع کے مطابق رواں ہفتے سلیکشن کمیٹی کراچی جا کر پلیئیرز کی کارکردگی کا بغور جائزہ لے گی اور ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور کلین سوئپ سے بچانے کے لیے سلمان بٹ اور محمد آصف جیسے سینئر کھلاڑیوں کی خدمات لینے کا فیصلہ کرے گی. جبکہ آل راونڈر فواد عالم کی بھی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن ہیں جو مسلسل ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹرز میں شامل ہیں.
[ad#bottom]