مشہور ریسلر جان سینا بگ بیش کھیلیں گے؟

John Cena

مشہور ریسلر جان سینا اور آسٹریلیا کے سابق مشہور آل راؤنڈر شین واٹسن کی آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے.

[ad#midle]

سڈنی: (دنیا اردو) آجکل دنیا بھر میں کرکٹ کا جنوں ہے. کئی دوسری گیمز کے پلیئرز بھی وقتا فوقتا کرکٹ میں اپنی دلچسپی ظاہر کرتے ہیں. ٹینس پلیئر راجر فیڈرر اور دنیا کے سابق تیز ترین انسان بولٹ کئی بار کرکٹ کے مختلف میدانوں میں اپنے جوہر دکھا چکے ہیں. اب کی بار دنیا کے مشہور ریسلر جان سینا نے بھی کرکٹ میں دلچسپی ظاہر کی ہے. جان سینا نے آسٹریلیا ڈومیسٹک کلب سڈنی تھنڈر کے گراونڈ میں کرکٹ کھیلی جہاں ان کے ساتھ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر شین واٹسن بھی کھیلے.

John Cena

[ad#infeed]

شین واٹسن کا کہنا تھا کہ مخالف کھلاڑیوں پر رعب جمانے کیلئے وہ جان سینا کو کھلانا چاہتے ہیں.

[ad#bottom]