اسلام آباد میں جاری دھرنے اور ملک گیر احتجاج کی وجہ سے طلبہ و طالبات کی حفاظت کے پیش نظر ملک بھر میںتعلیمی ادارے 2 دن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ
[ad#midle]
دنیا اردو (اسلام آباد): فیض آباد میںدھرنا مظاہرین کو منتشر کروانے کے لیے جاری کیے گئے آپریشن کے بعد حالات مزید خراب ہوگئے اور ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث ملک بھر میںتعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا. سب سے پہلے وفاقی حکومت کی جانب سے اسلامآباد کے تعلیمی اداروں کو 2 دن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا. کراچی میں نمائش چورنگی پر موجود دھرنے کی وجہ سے کراچی کی جامعات کی طرف سے بھی فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کی تمام جامعات کو 2 دن کے لیے بند رکھا جائے گا.
احتجاج کا سلسلہ ملک کے مختلف شہروں میں بھی جا پہنچا جسکے بعد پنجاب حکومت نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ پورے پنجاب کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو 27 اور 28 نومبر کو بند رکھا جائے گا. حکومتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا اور کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقعے سے بچنے کے لی یہ قدم اٹھانا پڑا.
[ad#bottom]