ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

Virat kohli

انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سینچریوں کی ففٹی مکمل کر لی ہے.

[ad#midle]

کولکتہ: (دنیا اردو) ویرات کوہلی نے کولکتہ میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کی دوسری انگ میں سنچری بنائی ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے انٹرنیشنل میچز میں سینچریوں کی ففٹی مکمل کر لی ہے. جبکہ میچ کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا.
انڈین کپتان نے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا. جو کہ ان کیلئے اچھا ثابت نہ ہوا انڈیا کی پوری ٹیم نے پہلی انگ میں 172 سکور کیا جبکہ ویرات کوہلی صفر پر آؤٹ ہو گئے. جواب میں سری لنکا نے پہلی انگ میں 294 رنز کیے اور اس کے ساتھ انکو پہلی انگ میں 122 رنز کی برتری ملی. انڈین ٹیم نے دوسری انگ میں اچھا کھیل پیش کیا اور 352 رنز پر اپنی انگ ڈکلئیر کر دی جبکہ ویرات کوہلی سنچری بنا کر ناٹ آؤٹ رہے. اور سری لنکا کو 231 رنز کا ٹارگٹ دیا. سری لنکا کی ٹیم نے 75 رنز بنائے اور میچ کا ٹائم ختم ہو گیا اس کے ساتھ ہی میچ کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا.
یاد رہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں ٹنڈولکر کی ہیں جو کہ سنچریوں کی سنچری بنا چکے ہیں

[ad#bottom]