آئندہ ہفتے شمالی کوریا کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کا فیصلہ کیا جائے گا، وائٹ ہاؤس
[ad#midle]
واشنگٹن: (دنیا اردو) وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کیمطابق آئندہ ہفتے فیصلہ ہو گا کہ شمالی کوریا کو دہشت گرد ریاست قرار دیا جائے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود اسکا اعلان کریں گے.
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ شمالی کوریا میں اس وقت ڈکٹیٹر کی حکومت ہے اور یہ ڈکٹیٹر دنیا کو یرغمال بنانا چاہتا ہے جسکو روکا جائے گا. اور اس بات کی چین نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چین کو اس وقت شمالی کوریا سے بڑا خطرہ لاحق ہے.
یاد رہے کہ جب سےٹرمپ صدر بنے ہیں تب سے شمالی کوریا اور امریکہ کیخلاف کشیدگی بہت بڑھ گئی ہے اسکی سب سے بڑی وجہ صدر ٹرمپ کا شمالی کوریا کے صدر پر مسلسل تنقید ہے.
[ad#bottom]