سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کروانے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی.
[ad#midle]
دنیا اردو کیمطابق ڈاکٹر عاصم حسین نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کر رکھی تھی کہ انکا نام ای سی ایل سے نکالا جائے تا کہ میں علاج کیلئے بیرون ملک جا سکوں اور موقف اختیار کیا کہ میں پہلے بھی علاج کروا کے واپس آ گیا تھا لیکن واپسی پرمیرا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا. درخواست کی سماعت جسٹس مشیر عالم اور جسٹس فائز عیسٰی نے کی. جسٹس فائز عیسٰی نے ریمارکس دیے کہ حکومت سب کے ساتھ یکساں سلوک نہیں کر رہی. سنگین مقدمات میں ملوث کئی افراد ملک سے باہر بیٹھے ہیں اوروہاں بیٹھ کر بہت کچھ کر رہے ہیں.
سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالتے ہوئے باہر جانے کی اجازت دے دی اور کہا کے آئندہ یہ اجازت سپریم کورٹ کی بجائے احتساب عدالت سے حاصل کی جائے.
[ad#bottom]