عمران خان نے موجودہ حکومت کا مدت سے پہلے ختم ہونے کی پیشگوئی کر دی

Imran Khan

عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ کے اپنے لوگ نواز شریف کیخلاف ہیں.اور حکومت ختم ہونے کیبعد 90 دن کے اندر اندر الیکشن ہو جانے چاہئیں.

[ad#midle]

خانپور: (دنیا اردو) عمران خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ کے اپنے لوگ نواز شریف سے الگ ہونا چاہتے ہیں. انکا کہنا تھا کہ ایسے لگ رہا ہے حکومت مدت کیے بغیر ہی ختم ہو جائے گی. اور ختم ہونے کے 90 دن بعد تک الیکشن ہو جانے چاہئیں.
خانپور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں سیاحت سے جو پیسا آرہا ہے وہ وہیں کی عوام پے خرچ ہو رہا ہے. ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ سیاحوں کیلئے ہر سال کم سے کم چار نئی ریزارٹس کھولی جائیں. عمران خان نے کہا کہ کے پی کے میں 1 ارب 18 کروڑ درخت لگا چکے ہیں اور ٹمبر مافیا کو پکڑا جا رہا ہے. انکا کہنا تھا کہ وفاق میں حکومت ملنے پر پورے ملک میں ایسے درخت لگائیں گے تا کہ آلودگی کو کم کیا جا سکے.

[ad#bottom]