سرد موسم میں خشک جلد رکھنے والوں کو کافی مسائل کا سامنا ہوتا ہے. ان مسائل سے نمٹنے کیلئے اور جلد کو بلکل تازہ رکھنے کے آسان طریقے درج زیل ہیں.
[ad#midle]
لاہور: (دنیا اردو) ہر شخص کی پہلی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی جلد نرم و ملائم ہو کیونکہ جاذب نظر کی پہلی شرط ہی یہی ہوتی ہے. عمر ڈھلنے کیساتھ ساتھ اس جلد کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا بہت مشکل کام ہے اور اگر جلد خشک ہو تو سرد موسم میں اور بھی مشکلات ہو سکتی ہیں. ان مشکلات کے آسان حل یہ ہیں.
سب ہے پہلے تو ایسی غذائیں استعمال کرنی چاہئیں جن میں چکنائی زیادہ ہو. کیونکہ سرد ہوائیں جلد کا پانی خشک کر دیتی ہیں اس لئے پانی کا زیادہ استعمال بھی جلد کو نرم رکھنے میں اچھا ثابت ہوتا ہے. لیموں کا استعمال بھی جلد کی رطوبت کو بڑھاتا ہے اور جلد نرم رہتی ہے. اور یہ عمل دن میں چار سو پانچ دفعہ کرنا چاہیئے. انڈے کی زردی ناریل کا تیل اور چائے کا چمچ مکس کر کے اتنا پھیٹنا چاہیئے کہ جھاگ بن جائے پھر اسے جلد پر لگانے سے جلد تروتازہ ہو جاتی ہے.
[ad#bottom]