آئی سی آئی جے نے آف شور اثاثوں کے بارے میںنئے انکشافات کر دیے. پاناما پیپرز کے بعد اب پیراڈائز لیکس کے نام سے مزید خفیہ دستاویز جاری کیے ہیں جس میںدنیا بھر سے مشہور شخصیات اور کمپنیوں کے نام شامل ہیں.
لاء فرم کمپنی “ایپل بائی” کی مدد سے جاری کیے گئے ان پیپرز میں سیاسی شخصیات، کاروباری افراد، گلوکار، اور نامور کمپنیوں کے افراد کے نام شامل ہیں. دنیا بھر سے 127افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں جنکا تعلق دنیا کے مختلف 47 ممالک سے ہیں.پیراڈائز پیپرز ایک کروڑ 34 دستاویزات پر مشتمل ہیں جنکو تیار کرنے کے لیے پوری دنیا سے 67 ملکوں کے 381 صحافیوں نے اپنی خدمات پیش کیں.
پیراڈائیز پیپرز میں کچھ پاکستانیوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں جن میںسرفہرست سابق صدر پرویز مشرف کے دور میںوزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہنے والے شوکت عزیز بھی شامل ہیں. وزیرخزانہ بننے سے پہلے سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے امریکا میںانٹارکٹک ٹرسٹ قائم کیا تھا اور انکے بچے اور بیوی ٹرست کے بینی فشری بنے. پیراڈائیز لیکس میںانکشاف کیا گیا ہے کہ شوکت عزیز نے وزیرخزانہ یا وزیراعظم رہتے ہوئے کبھی ان اثاثوںکو ظاہر نہیںکیا تھا.
[ad#midle]
این آئی سی ایل کے سابق چئیر مین ایاز خان نیازی کا نام بھی پیراڈائیز پیپرز میں شامل ہے. ایاز خان نیازی کے 4 اثاثے سامنے آئے ہیں، یہ آف شور اثاثے برٹش ورجن آئی لینڈ میں2010 میں قائم کیے گئے تھے جب نیازی صاحب این آئی سی ایل کے چئیرمین کے عہدے پر فائز تھے.
پیراڈائز پیپرز میںملکہ برطانیہ ، ملکہ الزبتھ کا نام بھی آیا ہے جنہوں نے آف شور کمپنیوںمیںسرمایہ کاری کر رکھی ہے.
ان دستاویزات میں جن بین الاقوامی شخصیات کے نام آئے ہیں ان میں قابل ذکر امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن، امریکہ کے وزیر تجارت ولبر راس، امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 13 قریبی ساتھی، کینیڈا کے وزیراعظم کے مشیر اور قریبی ساتھی، اردن کی سابق ملکہ نور، یورپ میں نیٹو کے سابق کمانڈر ویزلے کلارک سر فہرست ہیں۔
اس کے علاوہ دنیا کی بڑی کمنپنیوں ای بے، مائیکروسافٹ، ایپل، فیس بک اور نائیکی کے نام بھی شامل ہیں جنہوں نے ٹیکس بچانے کے لیے آف شور کمپنیاںبنائیں یا پھر ان میں سرمایہ کاری کی.
دنیا بھر میںمشہور اور ہر دل عزیز گلوکارہ میڈونا کا نام بھی پیراڈائز پیپرز میں شامل ہے جبکہ پاپ سنگر بونو کا نام بھی آف شور کمپنیوںمیںسرمایہ کاری کرنے والوں کی فہرست میںشامل ہے.
پیراڈائیز پیپرز کے متعلق مزید انکشافات کے لیے دیکھتے رہیے دنیا اردو.
[ad#bottom]