پاکستان کے 33 سالہ سعد الطاف نے ڈومیسٹک میچ میں‌16 وکٹیں لیکر نیا ریکارڈ قائم کردیا.

saad altaf 16 wickets

ڈومیسٹک کرکٹ کی تاریخ میں‌ بائیں ہاتھ سے فاسٹ بالنگ کرنے والے سعد الطاف نے 16 وکٹیں لیکر پاکستان کے لیے نیا ریکارڈ قائم کر دیا.
اسلام آباد (دنیا اردو): قائداعظم ٹرافی کے پول بی میں‌ راولپنڈی اور فاٹا کے درمیان ہونے والے میچ میں‌ راولپنڈی کے 33 سالہ سعد الطاف نے میچ میں‌16 وکٹیں لیکر نیا ریکارڈ بنا دیا ہے. سعد الطاف نے میچ کی دونوں‌اننگز میں‌8 ، 8 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی. انہوں نے 141 رنز کے عوض 16 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کی جانب سے ڈومیسٹک لیول پر ایک میچ میں‌سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالرز کی فہرست میں اپنا نام درج کروا لیا.
سعد الطاف نے پہلی اننگز میں‌ 62 رنز کے عوض جبکہ دوسری اننگز میں‌ 79 رنز کے عوض 8، 8 وکٹیں حاصل کیں.
اس سے پہلے پاکستان کی طرف سے ڈومیسٹک کرکٹ میں‌ یہ اعزاز سہیل خان کے پاس تھا جنہوں نے 2007 میں‌سوئی سدرن کی جانب سے کھیلتے ہوئے واپڈا کے خلاف 189 رنز کے عوض 16 وکٹیں حاصل کی تھیں.
[ad#bottom]